ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ لیکن وہ دو اضلاع جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض موجود نہیں

مردان (پی این آئی) ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح اب بھی صفر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس ووبارہ پھیلنے لگا ہے جس کے بعد ماہرین نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً پورے ہی ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن خیبرپختوںخواہ کے اضلاع مردان اور چارسدہ میں اس وقت ایک بھی کورونا مریض موجود نہیں۔ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی، کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 355 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 22 ہزار 743 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 90 لاکھ 67 ہزار 352 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 793 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل اموات بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 815 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 269 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 583 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 353 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 513 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 782 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 863 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 935 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کل 594 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 769 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close