گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس گئے،افسوسناک خبر

چمن (آن لائن )سرحدی شہر چمن میں بائی پاس پر واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید جھلس کر زخمی ھوگئے، تفصیلات کے مطابق بائی پاس روڈ کے قریب واقع ایک گھر میں دھماکہ اس وقت ہوا کہ جب گھر میں خواتین معمول کے مطابق گیس سلنڈر پر کام کر ہی تھی کہ اچانگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آس پاس موجود پانچ افراد شدید جھلس گئے جھلس جانے والے زخمیوں میں خواتین بچے اور ایک مرد شامل تھا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں سے مرہم پٹی کروانے کے بعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ کیلئے ریفر کر دیا گیا۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close