ساحلی علاقے میں غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

مچھ(آن لائن )بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ اور آبی حیات کی نسل کشی کیخلاف کی مرکزی پر بلوچستان بھر کی طرح کچھی کے زیر اہتمام پریس کلب مچھ کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں کچھی بولان کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بحر بلوچ میں چائنیز اور بین الصوبائی فشنگ ٹرالنگ اور آبی حیات کی نسل کشی کیخلاف مختلف نعرے درج تھے مظاہرین سے کے مرکزی سنٹرل کمیٹی کے ممبر میراں بخش بلوچ عبد اللہ بلوچ غنی بلوچ الطاف بلوچ ملک زاہد اقبال سمالانی بقا سمالانی آغانقشبند بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں طبقے اور محکوم و مظلوم عوام کی بات کی ہے اور ہماری سیاست کا محور بلوچستان کے ساحل وسائل کی تحفظ ہے گوادر میں چائنیز اور بین الصوبائی غیرقانونی ٹرالنگ سے سے آبی حیات کی نسل کشی کی جارہی ہے اور مقامی ماہی گیر نان شبینہ کیلئے محتاج ہوکررہ گئی ہے ماہی گیروں کی ناانصافی اور استحصال و معاشی قتل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے روزگار کا انحصار ماہی گیری پر ہے مقامی ماہی گیروں کے روزگار پر ڈاکہ زنی بلوچستان کیساتھ جاری ناانصافی پر مبنی تسلسل کا حصہ ہے غیر قانونی ٹرالنگ اور معاشی قتل پر حکومت بلوچستان کی مجرمانہ خاموشی باعث تعجب ہے بلوچستان کی ساحلی علاقوں پر غیر قانونی ٹرالنگ بند کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close