کراچی (آئی این پی )بجلی کے بریک ڈائون کے باعث ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔واٹربورڈ کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی آنے والی 72 انچ قطرکی پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی ہے،گلشن حدید،ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی لائن کی مرمت کا کام رات تک مکمل کرلیا جائیگا، مرمت تک دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن کے ایک پمپ سے پانی کی فراہمی بندرہے گی، دیگر پمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری رہیگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں