راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں2مبینہ منشیات فروشوں سمیت10ملزمان گرفتار کرکے20لیٹر شراب ،3کلو525گرام چرس اور50روند کلاشنکوف کے برآمد کرلئے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے منشیات فروش محمدا سحاق سے1کلو300گرام چرس ،تھانہ گوجر خان پولیس نے منشیات فروش اعجاز احمدسے1کلو450گرام چرس ، تھانہ وارث خان پولیس نے شیراز تنویر سے5بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے بشارت مسیح سے5لیٹر شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے آصف مسیح سے10لیٹر شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عبداللہ سے230گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے کامران صدیق سے115 گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد عارف سے230گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے خانزادہ سے250گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے غلام عباس سے50روند کلاشنکوف کے برآمد کرلئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close