مافیا کیلئے روز نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھاکہ حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، پی ٹی آئی مافیا نے چینی بحران سے 230 ارب روپے بنائے۔انہوں نے کہا کہ مافیا کیلئے روز نئے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی، دیگر اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی چینی 100 روپے فی کلو میں پڑے گی۔شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چینی کمیشن رپورٹ پر سیاست کرنے والے کیا اب چینی کمیشن کا اعلان کریں گے؟

نادرا کراچی میں 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا سے ملی بھگت پر معطل کر دیا

کراچی (پی این آئی) چیئرمین نادراطارق ملک نے نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی کےدورے کے موقع پر ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر 39 ملازمین کومعطل کر دیا۔طارق ملک نے اسلام آباد میں اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔۔۔۔۔۔

close