سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلے کر لئے، اگلے ہفتے سے کیا کرنے والے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں نئے سرے سے انٹری کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم ہوگی۔کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے، جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی اور اتحادی ارکان بھی اس کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی اراکین صوبے میں وزیراعظم کے روابط بڑھا کر پارٹی کے اثر و رسوخ میں اضافہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم اگلے ہفتے سندھ کے سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔۔ کمیٹی کی سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم اس دوران امیر بخش بھٹو اور سندھ سے ایم پی اے علی گوہر مہر سے بھی ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں