فضائی سفر کرنے والے کیلئے بری خبر، قومی ائیرلائن نے کرایوں میں 114فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عید سے قبل طلب بڑھنے پر فضائی کرایوں میں ریکارڈ اضافہ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا- تفصیلات کےمطابق جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے تھا اب طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگاپی آئی اے سیمت دیگر نجی ائیر لائنز نے کرائے دگنے سے بھی زیادہ کردئیے کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 13 ہزار روپے کردیا،ائیر لائن نے کرائے بڑھا کر کراچی اسلام آباد کا رٹرن کرایابھی 25 ہزار روپے کر دیاائیر لائنز نے کراچی لاہور کا رٹرن کرایہ بھی 25 ہزار روپے کردیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی حکومتی شخصیات اور سیاحوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پی آئی اے گلگت ریجن کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کرے۔ جس کے بعد پی آئی اے نے یہ مطالبہ منظور کر لیاتھا ۔ قومی ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں میں عوام کی سہولت کیلئے دیگر شہروں کی طرح شمالی علاقوں کے مسافروں کیلئے بھی رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے نے اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ 6 ہزار 915 روپے مقرر کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب دوبارہ فضائی سفر کے کرایوں کو پر لگ گئے ہیں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close