چیئرمین نادرا کا چارج سنبھالتے ہی ایکشن، نادرا کراچی میں 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا سے ملی بھگت پر معطل کر دیا

کراچی (پی این آئی) چیئرمین نادراطارق ملک نے نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی کےدورے کے موقع پر ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک پر 39 ملازمین کومعطل کر دیا۔طارق ملک نے اسلام آباد میں اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نادرا نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد و ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی۔۔۔۔۔۔

عوام کی جیب سے 32 ارب روپے مافیا کی جیبوں میں منتقل ہو گئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں چینی مافیا کی بڑی کارروائی کا انکشاف ہوا ہے اورچینی مافیا کی جانب سے چند ماہ کے دوران عوام سے اربوں روپے بٹورنے کی تفصیلات بے نقاب ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے شو میں اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ہوشربا تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق حکومتی اعداد و شمار میں انکشاف ہوا کہ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے اور رواں برس جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر ملز مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا جبکہ 198 ارب روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔اس پروگرام کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جیب میں ڈال دیئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close