بلاول بھٹو کے باغ میں چوری

لاڑکانہ(پی این آئی)نامعلوم چور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے باغات سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 13 برس سے سندھ میں بر سر اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی چوروں کے شر سے محفوظ نہیں، پارٹی کے گڑھ اور بھٹو زخاندان کے آبائی قصبے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے ملکیتی باغات سے چوری ہوگئی ۔چور بھٹو ہاؤس نوڈیرو سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گاؤں پھلپوٹا کے قریب واقع بلاول بھٹو زرداری کے امرود کے باغ سے سولر پلیٹ، انورٹر اور دیگر سامان کے علاوہ گندم، کھاد اور زرعی ادویات بھی چوری کرکے لے گئے۔ بھٹو اسٹیٹ کے منیجر اللہ ڈنو بھٹو نے کیٹی ممتاز پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے پیروں کے نشانات تعاقب کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close