پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہونے لگا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، یہاں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close