جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں، عمران خان وزیر اعظم ہیں، بادشاہ نہیں ہیں کہ وہ کسی کو معاف کر دیں، کابینہ کے رکن کی دبنگ گفتگو

لاہور (پی این آئی) جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں ہے۔ہم سے کوئی یہ توقع نہ کرے کہ ہم قانون سے ہٹ کر ڈیل کریں گے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بادشاہ نہیں ہیں جو وہ کسی کو معاف کرینگےحکومت کی پوری توجہ زراعت اوربالخصوص کاٹن کراپ پر ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت بڑا پیکج دیا ہے 2011 کے بعد پہلی مرتبہ 3 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھے گی اور اس سال ملک میں اڑھائی ارب ڈالر کی نئی مشینری آرہی ہے اور ٹیکسٹائل شعبہ نے ہمیں ٹارگٹ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے پانچ سالہ دور حکومت میں وہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کو 26 ارب ڈالر پر لے کر جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close