اسلام آباد (پی این آئی) عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا سرکاری نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا لیکن عید کے موقع پر اس سال سرکاری طورپر 9 اکٹھی چھٹیاں ملنے کا امکان ہےجس سے ملازمین کےبھرپور مزے ہوںگے،اب تک کی اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،تعطیلات سے زیادہ مزے وہ کریں گے ،جن کے گھر بڑے شہروں سے ہاہر ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے، شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔ اس طرح 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں