جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں،شفقت محمود نے ایک بار پھر امتحانات ملتوی کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں، امتحانات منسوخ کرکے ذہین اور محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جائے؟۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں؟ جن طلبا کی تیاری ہے امتحانات ملتوی کرکے انہیں سزا کیوں دی جائے؟ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان مین شرکت کرسکتے ہیں کیوں کہ تمام ہی بورڈز کے سپلیمنٹری امتحانات 2 سے 3 ماہ بعد ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، کل سے ملک بھر میں 12 ویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، خواجہ سعد اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات ہی طلبہ کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں، 30 تعلیمی بورڈز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close