اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کردی ،وزیراعظم عمران خان بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ، بورڈ میں وفاقی وزراء ،مشیر تجارت ،وفاقی سیکرٹری سمیت نجی شعبے کے مالکان بھی شامل ،وزارت تجارت نے بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفیصلات کے مطابق جمعہ کو وزارت تجارت کی جانب سے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ بورد ممبران میں وفاقی وزیر خزانہ ،و فاقی وزیر منصوبہ بندی ،وفاقی وزیر توانائی ،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ، مشیر تجارت ، گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری تجارت، صدر ایف پی سی آئی ، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل ، صدر اوورسیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہوں ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ اجلاسوں میں سرمایہ کاری ونجی شعبے کے مالکان کیلئے خصوصی دعوت دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں بورڈ کے ٹی اوآرز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ ٹی اوآرز کے مطابق بورڈ برآمدات بڑھانے کیلئے حکومتی پالیسیوں کی مانیٹرنگ کا کام کرے گا، برآمدات میں مسابقت بڑھانے کے سٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گا ، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔(م ا)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں