مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں ، کشمیر میں دونوں جماعتوں نے 10سال تک حکومت کی کارکردگی صفر دکھائی،عمران خان نے او آئی سی ، یو این اور پوری دنیا میں کشمیر پر آواز بلند کی جن کا پیسہ بیرون ملک ہو وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) کی نائب چیئرمین مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز اور بلاول کو کشمیر کی تاریخ اور عوام کے جدو جہد کا کچھ پتا ہی نہیں مریم بلاول کے والدین پاکستان کی اربوں روپے لوٹنے کے مقدمات میں ملوث اور مفرور ہیں ان کی سیاست کا نہ کو ئی نظریہ ہے اور نہ ہی کو ئی مقصد ان کی تقریر سے بھی پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہنا کیا جا ہ رہے ہیں 30,30سال کی حکومت کرنے والوں کو پتا ہی نہیں کہ ان کی پالیسی کیا ہے یہ اپنے دور حکومت میں کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرتے تھے انھیں کیا پالیسی چلانی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں آج مودی کو اس لئے مضبوط جواب دیا جا رہا ہے کیونکہ یہا ں عمران خان کی حکومت ہے عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ پر عالمی خاموشی توڑدی عمران خان نے او آئی سی ، یو این اور پوری دنیا میں کشمیر پر آواز بلند کی جن کا پیسہ بیرون ملک ہو وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر میں دونوں حکومتوں نے 10سال تک حکومت کی کارکردگی صفر دکھائی بہتر ہو تا جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے انھوں نے سیاسی طعنوں کی محفل برپا کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close