صدر مملکت نے نجی بینک کی اپیل مسترد کر دی

کراچی(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی اپیل مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے فراڈ کا نشانہ بننے والے شخص کو رقم کی واپسی سے انکار پر نجی بینک کی درخواست مسترد کر دی ہے،صدر پاکستان نے کہا کہ بینک متاثرہ شہری کے اکائونٹ میں تقریبا 5 لاکھ روپے کی رقم واپس جمع کرائے، مناسب اور فعال انٹرنیٹ بینکنگ سسٹم کی موجودگی سے اس فراڈ کو روکا جا سکتا تھا،صدر مملکت نے کہا کہ صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری بینک پر لاگو ہوتی ہے، بینک اپنے صارفین کو الیکٹرانک رقم منتقلی کے بارے میں آگاہی دے،واضح رہے کہ نامعلوم شخص کو ذاتی معلومات کی فراہمی پر کراچی کے شہری کے بینک اکائونٹ سے 5لاکھ کی رقم انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے نکالی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close