اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے خط پر وضاحت دے دی۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں ایک مسئلے کے حل کیلئے علی امین گنڈا پورنے اپنی جیب سے پیسے د یئے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، کشمیری جانتے ہیں ان کی حقیقی آواز عمران خان ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کشمیر میں کھڑے ہو کر بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے مودی کس کے گھر آیا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا تھاکہ وفاقی وزرا کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں