رات گئے ریل گاڑی کو حادثہ، تشویشناک خبر آگئی

حافظ آباد (پی این آئی) خانپورہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو خانپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ رحمان بابا ایکسپریس پھاٹک پر گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 فراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ تاہم پھاٹک پر حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے مزید انکوائری کی جارہی ہے۔ مزید برآں آج مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں دو روز قبل بھی اسی مقام پر پٹری سے اتر گئی تھیں۔حیدرآباد، کوٹری اسٹیشن کے قریب صرف دو ہفتوں میں ٹرین کا یہ چھٹا حادثہ ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق مال بردارٹرین کی بحالی کے لیے پی ڈبلیو آئی کا عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے قریب 100 فٹ کا حصہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں گرنے سے بری طرح خراب ہوگیا ہے۔ ٹریک کی بحالی کے لیے متعلقہ عملہ جائے وقوع پر پہنچ چکا ہے اور اس نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے میں چند مفاد پرست عناصر ہیں،ان لوگوں نے ریلوے کو اپنے چنگل میں رکھا ہے۔اسکریپ ٹکٹ اور پانی تک چوری ہوتا ہے،ہماری 20 فیصد زمین پر ریلوے ملازمین قابض ہیں، میرے دور میں 2 ٹرین حادثات ہوئے ہیں، حادثہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا۔ وزیراعظم جلد ازبکستان جارہے ہیں،پاکستان ازبکستان کے مابین ریل کے ذریعہ رابطے کو بہتر بنا یا جائیگا۔ سرسید ایکسپریس کا اچھے ریٹ پر ٹینڈر ہوا،سرسید ایکسپریس لینے والوں کو مبارک ہو، سرسید ایکسپریس کو آئوٹ سورس کر دیا، ساری ٹرینیں آئوٹ سورس کروں گا اور31 جولائی تک تمام وئیر ہاوس بیچ دیں گے۔ ایک بھی ٹرین ریلوے افسران کو نہیں دوں گا، ہم روس کے ساتھ بات کر رہے ہیں وہ ہماری ورکشاپس چلائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں