خدارا ہماری مدد کریں، طالبان سے خوفزدہ افغان حکومت نے پاکستان سےامیدیں لگا لیں

کابل ( پی این آئی) افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا کہ طالبان نے دھوکہ دیا ہے ، ہمیں پاکستان سے بڑی امیدیں ہیں ، پاکستان مشکل وقت میں ہماری مدد کرے ۔ خصوصی انٹر ویو میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے انہوں نے پوری دنیا کو دھوکہ دیا، طالبان بڑی غلطی کر رہے ہیں ، ہم سب نے ان کی طرف امن کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا ۔افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے درخواست کی کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد دے ،پاکستان سے ہمیں بڑی امیدیں ہیں ، ہم نے پاکستان کے امن عمل کی حمایت میں پہلے ہی کئے اقدامات کی تعریف کی ہے ، ہماری گفتگو میں دو چیزیں بہت اہم ہیں افغانستان پاکستان کے ساتھ مستحکم باہمی تعلقات کا خواہاں ہے ، ہماری پاکستان سے توقع ہے کہ وہ طالبان کے ظالمانہ مہم ، سپلائی و سپورٹ روکنے میں ہماری مدد کرے ، ہم امید کر رہے ہیں کہ ان امور پر ٹھوس پیشرفت ہو گی ۔ایک سوال کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ امریکہ نے آپ کو دھوکہ دیا ہے کے جواب میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے طالبان کےساتھ نیک نیتی سے امن معاہدہ کیا، ہم نے انہیں کہا کہ وہ دوحہ امن معاہدے پر عمل کریں ، ہم نے غیر ملکی افواج کے انخلاءاور قیدیوں کے حوالے سے اپنا کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close