10،15یا20؟ سرکاری ملازمین کی پنشن میں کتنا اضافہ ہو گا، فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق سول و آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز پر یکم جولائی 2021 سے ہوگا، یکم جولائی 2021 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا۔ ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close