ایف آئی انسداد دہشت گردی ونگ کے افسروں کو کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آ) کراچی میں 12 کروڑ روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے افسران کو 12 کروڑ روپے رشوت طلب کرنے پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ گرفتار کیے جانے والے افسروں میں انچارج سی ٹی ڈبلیو انسپکٹر پرویز، انکوائری افسر انسپکٹر عقیل اور دیگر افراد شامل ہیں۔ایف آئی اے کےیہ افسر آن لائن میڈیسن کے کاروبار میں بے قاعدگیوں کے الزام میں تفتیش کر رہے تھے،انہو ںنے 22 جون کو اس کیس کے حوالے سے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا اور 24 جون کو چھوڑ دیا،بتایا گیا ہے کہ ا ن افسروںنے 12 کروڑ رشوت طلب کی جب کہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے وعدے پر ملزمان کو رہا کردیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close