لاہور (پی این آئی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی ن لیگ کے سرکا تاج ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم میں مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اور شریف خاندان کی ملک دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔ نوازشریف نے مودی اور جندال سے مل کرکشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا جب کہ مودی کے یار نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والا مودی ن لیگ کے سرکا تاج ہے۔مظفر آباد میں گزشتہ روز انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مریم نواز نے کہاتھا کہ عمران خان نےکشمیرکے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اور آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں