عثمان مرزا ویڈیو کیس، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے آپس میں شادی کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) نودولتیے پراپرٹی اور کار ڈیلز عثمان مرزا کی ویڈیو میں تشدد کا شکار ہونے والے لڑکے اور لڑکی نے آپس میںشادی کر لی ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیےگئے ہیںاور یہ کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں جن کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اب آپس میں شادی کر چکے ہیں، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر بیانات کےلیے راضی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں جب کہ مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تحریک انصاف کا اپنے ارکان سے ماہانہ ایک سو روپے سے 20 ہزار روپے چندہ لینے کا فیصلہ،چندہ نہ دینے کی صورت میں کیا ہو گا؟ سرکلر نے سنسنی پھیلا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز افراد سے ہر ماہ چندہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مذکورہ سرکلراسلام آباد سےپارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات کی جانب سے ملک بھر کے تمام عہدیداروں کو بھیجا گیا ہے۔ یہ چندہ یونین کونسل کی سطح سے لے کر مرکزی گورننگ باڈیز کے تمام عہدیداروں سے ہر ماہ وصول کیا جائے گا۔ سرکلر کے مطابق کوئی بھی ممبر اگر مسلسل تین ماہ تک اپنے ذمہ واجب الادا رقم جمع نہیں کروائے گا تو اس کی ممبر شپ خود بخود ختم ہو جائے گی۔سرکلر میںتنظیمی ڈھانچے کے تمام صدور کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اس سرکلر کے جاری ہونے کے 10 دن کے اندر وہ تمام گورننگ باڈیز کے ممبران سے پیسے اکھٹے کریں۔ ان 10 دنوں میں جس کے پیسے نہیں آئیں گے ان کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ سرکلر میں خاص طور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ یہ چندہ پاکستان کے اندر موجود تنظیمی معاملات کے لیے صرف پاکستان کے اندر اور پاکستانی شہریوں سے ہی اکٹھا کیا جائے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اصول و ضوابط کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔اس ماہانہ چندے کے لیے 10 مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں اور ہر کیٹیگری کے لیے علیحدہ علیحدہ فیس رکھی گئی ہے۔ سب سے زیادہ فیس پارٹی کی مرکزی گورننگ باڈی کی رکھی گئی ہے۔ گورننگ باڈی کے تمام ممبران کو ہر ماہ 20 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروانا ہوں گے۔دوسرے نمبر پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو باڈی ہے جس کے تمام ممبران کو ہر ماہ 10 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔اسی طرح ریجنل، ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر موجود تنظیموں کے لیے بھی علیحدہ فیس رکھی گئی ہے۔سب سے کم فیس البتہ یونین کونسل کی سطح کے ممبران کے لیے ہیں۔ یونین کونسلز کی گورننگ باڈیز کے ممبران سے 500 روپے ماہانہ جبکہ ایگزیکٹیو ممبران سے 100 روپے ماہانہ لیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close