مظفرآباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے پر عمران خان کی رضامندی اور مرضی شامل تھی ،کشمیر ی عوام کبھی بھی کشمیر فروش ،کشمیر چور کا ساتھ نہیں دیں گے، اگر الیکشن میں ہیر پھیر کی گئی تو ہم آخر تک پیچھا کریں گے اور بھرپور مزاحمت بھی کریں گے، کشمیریوں کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف شاہراہ دستور پر بیٹھیں گے،مودی نوازشریف کی دہلیز پر چل کر آتا ہے، کشمیر کا بیٹا نوازشریف آپ کی سب جنگیں لڑے گا۔جمعرات کو مظفرآباد شہرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نالائق ،نااہل عمرا ن خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ہے ، 5اگست کے موقع کے بعد میرا مظفرآباد جلسہ تھالیکن کشمیر چور عمران خان نے کشمیر کی بیٹی کو کشمیریوں کے سامنے مقدمہ پیش کرنے سے روکنے کیلئے بیٹی کے سامنے میرے والدنوازشریف کو گرفتار کر لیا اور گرفتاراس لئے کیا کہ کشمیر فروش اور کشمیر چور جانتا تھا کہ کشمیر کی بیٹی مریم نواز اور کشمیرکے بیٹے مظفرآباد میںاکٹھے ہوگئے تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ بزدل انسان جب امریکہ گیا تو کہا کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کرے گا اور وطن واپس آکر کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں لیکن آج کشمیری عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ بتائیں کہا ہے وہ ورلڈ کپ جو امریکہ میں جیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا کشمیرکو بھارت کی جھولی میں پھینک کرآجانا ہی عمران خان کا ورلڈ کپ تھا یا کشمیر کے شہیدوں کا مقدمہ ہار کر آجا نا اس کا ورلڈ کپ تھا؟،اگر کوئی ورلڈکپ جیت کر آئے تھے تو پھر کیسے کہہ دیا جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر لیا اور کہا کہ میں کیا کروں۔مریم نواز نے کہا کہ مودی نوازشریف کی دہلیز پر چل کر آتا ہے، کشمیر کا بیٹا نوازشریف آپ کی سب جنگیں لڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ان کے اعصاب پر اس قدر طاری ہے کہ کوئی بھی تقریر اس کے بغیر نہیں ہوتی، انہیں تین سال بعد بھی الیکشن چوری کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے مگر ہم اس چوری کو روکنے کا طریقہ جان چکے ہیں۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ اگر الیکشن میں ہیر پھیر کی گئی تو ہم آخر تک پیچھا کریں گے اور بھرپور مزاحمت بھی کریں گے، کشمیریوں کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف شاہراہ دستور پر بیٹھیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے پر عمران خان کی رضامندی اور مرضی شامل تھی ،کشمیر ی عوام کبھی بھی کشمیر فروش ،کشمیر چور کا ساتھ نہیں دیں گے ۔(م ا)
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں