واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی نے عید الاضحی کے لئے سینیٹشن پلان جاری کر دیا

پشاور(آن لائن)واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان نے عید الاضحی کے لئے سینیٹشن پلان جاری کر دیا۔عید قربان کے موقع پر تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ عید کے پہلے روز دوپہر ایک بجے سے صفائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا اور پورے شہر کو گندگی سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہریوں کی آگاہی کے لئے سیٹیزن لیزان سیل کو بھی ہدایات جاری۔اس حوالے سے ایک اجلاس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئرامیر خان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کو منیجر میونسپل سروسز خلیل اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردان شہر کے چودہ یونین کونسلوں کو چار زون میں تقسیم کرد یا گیا ہے اور جانوروں کے باقیات کو اکٹھا کرنے کے لئے نیو اڈہ، پار ہوتی، شمسی روڈ اور کسکورونہ روڈ پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے بڑی بڑی گاڑیوں کے ذریعے الائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ صفائی آپریشن میںجدید مشینری کا استعمال کیا جائے گا اور جانوروں کے باقیات کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی آپریشن میں کمپنی کے چھ سو سے زائد ملازمین حصہ لیں گے اور 58 مختلف قسم کی گاڑیوںکے ذریعے سے الائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی اورجو بھی اہلکار غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عید سے قبل قابل تحلیل بیگز بھی شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے تاکہ شہری جانوروں کے باقیات کو اس میں ڈال کر متعین شدہ مقامات یا کنٹینرز میںڈالا کریں تاکہ جا بجا گندگی نہ پھیلے۔ عید آپریشن کے دوران شکایت سیل رات گئے تک کھلا رہے گا اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں شکایت سیل کے نمبروں 0314-4228999, 0937-840892 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے شہر کے اہم مقاما ت پر بینرز لگانے کے ساتھ ساتھ تمام شہری یونین کونسلوں کے عمائدین اور جامع مساجد کے علماء کرام سے ملاقات کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید قربان کے موقع پر کمپنی سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی صفائی بہترین طریقے سے ہو۔انہوں نے مینجمنٹ سٹاف کوہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی اور کہا کہ جو بھی اہلکار غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بہترین صفائی پر سٹاف میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close