اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے،جس کا اطلاق یکم جولائی2021ء سے ہوگا۔فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں ڈیفنس اندازوں سے ادائیگی حاصل کرنے والے عام شہریوںکے ساتھ ساتھ مسلح افواج و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اہلکار شامل ہیں۔10فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021ء یا اس کے بعدریٹائرڈ ہونے والے نئے پنشنرز پر بھی ہوگا۔اس میں فیملی پنشن بھی شامل ہے جبکہ خصوصی ایڈیشنل پنشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جبک پنشن میں اضافے سے وہ وفاقی حکومت کے سول پنشنرز بھی مستفید ہوسکیں گے جو بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ 15اگست 1947ء یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہوں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں