سیکریٹری الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں، ڈاکٹر اختر نذیر کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے، عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close