او آئی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

جدہ (آئی این پی )اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنر ل نے کہاہے کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نیاو آئی سی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close