لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے عثمان مرزا کو پھانسی کی سزا ہونے کا امکان

اسلام آباد ( پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس ‏کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس فوری متحرک ہوئی اور تمام ملزمان گرفتار کر لیے ‏گئے تاہم جب ‏کیس ہمارے پاس پہنچا تو نہیں جانتے تھے متاثرہ لوگ کون ہیں؟ لڑکےاورلڑکی کو ٹریس ‏کرکے پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آبادتشدد کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں ، جس کے لیے ویڈیوکی فرانزک تحقیقات ہوں گی۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کیس کا نوٹس لیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکا ‏اور لڑکی بھی ملزمان کے خلاف کیس دائر کرنے کے لیے تیار ہیں، اب ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ملزمان کو سزا ‏ملے جس کے لیے اسلام آبادپولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جس کے نتیجے میں تشدد کیس کے ملزمان کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے ، ہمارا کام ہے کہ مضبوط کیس ‏عدالت لے کر جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا ہے ، وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے ، عمران خان نے اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے بھی رابطہ کیا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے ، انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close