طلبا کی سن لی گئی، امتحانات کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کر ادی

اسلام آباد (پی این آئی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امتحانات کا معاملہ خود حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے، یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں آج کر رہا ہوں۔اس کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امتحانات کا معاملہ خود حل کرنے کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ اس معاملے پر میں خود وزیر تعلیم شفقت محمود سے بات کروں گا اور مسئلے کا حل نکالیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے کہا تھا کہ طلباء پڑھائی جاری رکھیں، امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے، رواں سال جتناممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دیر تک سکول بند رہنے سے تعلیم کا بہت حرج ہوا،سکول کھولنے کا فیصلہ صوبے کریں گے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جتنا ممکن ہوا سکول کھولیں گے، جو پڑھائی سکول میں ہوسکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ رواں سال تمام صوبائی وزراء تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا، طلباء پڑھائی جاری رکھیں اس سال امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات ہوں گے۔دوسری جانب پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 10 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کے امتخانات کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے جن میں طلباء و طالبات کو رولنمبر سلیپس جاری کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کئے جا رہے ہیں ، امسال این سی او سی کے ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پی کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے جبکہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہونا متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں