غیر ملکیوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا افسرا ن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

کراچی (پی این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (یف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈائريکٹر ايف آئی اے سندھ عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا حکام کی ملکی بھگت سے دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے قومی شناختی کارڈز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا حکام اور ملازمین نے غیر ملکی ایجنسیوں کے ارکان اور دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنائے، جس میں افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس اور القاعدہ کے اراکین شامل ہیں۔ ملوث نادرا حکام ميں سے زيادہ تر کا تعلق سندھ سے ہے۔ غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تک ملوث ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close