بلاول بھٹو کو گری ہوئی نہیں، سلجھی ہوئی باتیں کرنی چاہیں، سابق وزیراعظم کا مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بلاول پارٹی چیئرمین ہیں انھیں گری ہوئی نہیں بلکہ سلجھی ہوئی باتیں کرنی چاہئیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول کی گھٹیا باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے اس لیے وہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلاول نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا تھا، ہم نے کسی سے مفاہمت نہیں کرنی، شہباز شریف نے محاورتاً کہا تھا کہ پاؤں پکڑنے کو تیار ہیں، اصولوں پر ڈیل کرکے حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ڈومیسائل مضبوط ہے، انھوں نے کم پیشیاں بھگتی ہیں جبکہ نواز شریف نے کمزور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن لیگ کی قیادت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آر یا پار کرنے والے پاؤں پکڑنے کی سیاست تک آ گئے ہیں۔….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close