پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما کا قتل، پارٹی سوگ میں ڈوب گئی

اٹک (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان حاکمین اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اٹک میں ملک شاہان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر میں لگی۔ اٹک پولیس نے بتایا کہ ملک شاہان کو شدید زخمی حالت میں اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ شاہان حاکمین پیپلزپارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے۔ ڈی پی او اٹک کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی اور ٹوئٹ میں کہا کہ شاہان حاکمین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی صدمے کی کیفیت سے دوچارہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close