سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت، چین بھی میدان میں آگیا، خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےکہاہےکہ چین اور پاکستان کثیر جہتی اصولوں کے امین ہیں،سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت کاخیر مقدم کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک چین تعلقات کے 70 سال منفرد دو طرفہ شراکت داری کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ایک دوسرے کی بھرپور ضرورت ہے،چین اور پاکستان کو اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہیے تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر عالمی امن کو فروغ دینے کےلئے کام کریں گے اور اس حوالے سے کثیر القومی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نےکہا ہے کہ سی پیک بڑی ترجیح ہے، اب فیز ٹو میں جا رہے ہیں، منصوبوں پر کام رکا نہ سست روی کا شکار ہے، چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد کم نہیں ہوا، کسی کی طرف دیکھے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے ہر منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں، آپریشنل ایشوز پر بھی ہماری نظر ہے، سی پیک فیز ون میں 1200 نوکریاں آچکی ہیں، کورونا سی پیک کیلئے بڑا امتحان تھا، کامیابی سے نکل گئے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ نیٹ ورک بنا رہے ہیں، چینیوں نے وزیراعظم سے اکنامک زون میں زمین دینے کا کہا، گوادر پورٹ کا قومی اور مقامی معیشت پر بڑا اثر ہے، بلوچستان کے مغربی روٹس کے علاقوں میں روزگار کے مسائل ہیں، اسلام آباد سے کوئٹہ، خضدار سے سندھ لنک ہونے سےغربت کم ہوگی، چین کی ایک ڈالر سرمایہ کاری سے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنے گا، ماہی گیروں کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close