اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟ جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔ صحافی نے آصف زرداری سے ایک اورسوال کیا کہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ کمانڈربلاول ہے۔ صحافی نے ایک اورسوال کیا کہ میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے عدالت آنے کا؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں