اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سفر کرنا امتحان بن گیا

ملتان(آئی این پی ) اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ بیرون ملک سفر کرنے والے شہری مطلوبہ ویکسین لگوانے کے لیے مختلف سینٹرز کے چکر لگانے لگے۔ اوور سیز پاکستانیز کے لیے بیرون ملک سفر کرنا امتحان بن گیا ، مطلوبہ ویکسین لگوانے کے لیے اوورسیزز پاکستانیز کثیر تعداد میں صبح سویرے ہی نشتر اسپتال میں قائم کورونا ویکسین سینٹر کا رخ کرتے ہیں، تاہم نشتر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث کئی شہری واپس لوٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ویکسین لگوانے آتے ہیں لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اسٹرازانیکا ویکسین سینٹرز کی تعداد بڑھائی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close