لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنما خواجہ اصف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، کسی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے خواجہ آف کی ضمانت کا 18صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس نہیں دائر کیا گیا۔ نیب کے مطابق لیگی رہنما کے خلاف تحقیقیات جاری ہیں جبکہ ریفرنس بھی منظوری کیلیے بھجوایا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق خواجہ آصف سے پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے کوئی ریکوری نہیں ہونی لہذا عدالت خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں