کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم پاکستان پہنچ گئی

پشاور(آئی این پی ) کورونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم خیبر پختونخوا پہنچ گئی ہے اور کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیس کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں سے نمونے اکھٹے کیے گئے تو بھارتی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، باچا خان ائیر پورٹ پر مسافروں میں تشخیص ہونے والے 80 فی صد کیسز برطانوی کورونا وائرس کی قسم ہیں، تاہم ابھی تک خیبر پختونخوا کی کسی بھی لیبارٹری میں بھارتی کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوسکتی، مسافروں میں بھارتی قسم کے کورونا کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close