گورنر بلوچستان نے استعفیٰ دیدیا

کوئٹہ (آئی این پی )گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنربلوچستان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امان اللہ یاسین زئی کو اکتوبر 2018 میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔ رواں سال مئی میں بھی وزیراعظم کی جانب سے 30اپریل کو گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرنے کے حوالے سے لیٹر منظر عام پر آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close