اب اپنی گاڑی حاصل کرنا ہوا انتہائی آسان، حکومت نے گاڑی کی خریداری کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) متوسط طبقے کے افراد کیلئے اپنی گاڑی حاصل کرنا آسان ہوگیا، حکومت نے پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والوں کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا، صرف 20 فیصد ادائیگی پر گاڑی مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار آسان کریں گے، یہ سیکٹر ساڑھے 3 سو ارب روپے ٹیکس دیتا ہے، جو شخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے گاڑی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو گی، مینو فیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو اس پر جرمانہ ہو گا، چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار کم ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ 24-2023ء تک گاڑیوں کا ٹارگٹ 5 لاکھ تک لے جائیں، پہلی بار گاڑی خریدنے والے کو مراعات ملیں گی، آنے والے وقت میں ماہانہ لیز کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، آٹو سیکٹر پر لازمی کیا جائے گا کہ درآمد کا کچھ حصہ برآمد کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو سیفٹی فیچرز دنیا میں ہیں وہی یہاں کی گاڑی میں ہوں گے، اس ملک میں اون منی کا مسئلہ ہے، آٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی لا رہے ہیں، آٹو پالیسی منظوری کے لیے اگست کے شروع میں کابینہ کو پیش کی جائے گی۔خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ پرزوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی جاری رہے گی، اس سال گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ تک لیجانے کا ادارہ ہے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو ملا کر پونے چار لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دو روز میں ہو جائے گا۔گاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہو گی تو قیمتیں کم ہونگی۔آٹو سیکٹر میں تین لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔اس سال چھبیس لاکھ موٹر سائیکل بنے۔آئندہ سال تیس لاکھ تک موٹر سائیکل کی پروڈکشن ہو گی۔ پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والے کیلئے ڈائون پیمنٹ بیس فیصد کر دی گئی ہے گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے،آٹو پالیسی کے مطابق کمپنیوں کو ایکسپورٹس بھی کرنا ہو گی قیمتیں نیچے آنے سے گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھے گی گاڑی وہی بک کروا سکے گا جو گاڑی اپنے نام پر رجسٹر کروائے گا گاڑیوں کی ان لائن بکنگ ہو گی۔گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اب کمی ہو گی۔خسرو بختیارنے کہا کہ نئی پالیسی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی ہیجو گاڑی خریدے گا اسے اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی اگر آن کا سلسلہ چلتا رہا تو جرمانے کی رقم بڑھائیں گیاب ہمارا فوکس گاڑیوں کی کوالٹی بھی بہتر کی جائے ہم چاہتے ہیں گاڑیوں میں عالمی معیار کے مطابق سیفٹی فیچرز ہوں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ڈیمانڈ بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، اس سال 26 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں، اگلے سال 30 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں گی، موٹر سائیکلیں بننے سے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔اب اپنی گاڑی حاصل کرنا ہوا انتہائی آسان ، حکومت نے گاڑی کی خریداری کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close