بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےامان اللہ یاسین زئی کااستعفیٰ منظورکرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق بلوچستان کےگورنرامان اللہ یاسین زئی نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ تین ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو درپیش سیاسی چیلنجز کے پیش نظر نیا گورنر تعینات کرنے کا ارادہ ہے،بلوچستان میں عوام کے مسائل کے حل اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرکے مطمئن ہوں تاہم موجودہ سیاسی حالات، وقت کی ضرورت اور پاکستان کے عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو اکتوبر 2018ء میں وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کا گورنر تعینات کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close