سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25فیصد سپیشل گرانٹ کا نوٹیفکیشن جاری، نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو ی سپیشل الاؤنس نہ لینے والے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ 2017 کی بنیادی تنخواہ پر لگے گا۔۔۔۔

ارکان پارلیمنٹ کی عیاشی ختم،پی آئی اے کے ٹکٹ اب نہیں ملیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) ارکان پارلیمنٹ کو جہاز کی ٹکٹیں دینے کی بجائے ٹریول واؤچرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اورسینٹ سیکرٹیریٹ نے پی آئی سے نئے کرایوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے کرایوں کے حساب اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کے علاقوں کے فاصلوں کے حساب سے واؤچرز دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کے بعد سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے واؤچرز تیار کروائیں جائیں گے جو ارکان کو فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں