بیوی کا پارک میں چھاپہ، شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا‎‎

اسلام آباد (پی این آئی )بیوی نے اپنے شوہر کواس کی گرل فرینڈ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، خاتون آگ بگولہ ہو گئیں ،شوہر پر لاتوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔ گرل فرینڈ خاتون کو غصے میں دیکھ کر رفو چکر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خيرپور ميں واقع مشہور بلاول پارک میں ایک واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو کے مطابق شادی شدہ شخص کا کسی دوسری خاتون کیساتھ چکر تھا وہ دونوں بلاول پارک میں بیٹھے ہوئے محبت کی باتوں میں گم تھے ۔ اتنے میں مذکورہ شخص کی بیوی وہاں پہنچ گئی ۔ خاتون نے پارک میں چھاپہ مار کر جب اپنے شوہر کو کسی دوسری لڑکی کیساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھا تو وہ غصے سے پاگل ہوگئی اور وہیں سرعام اپنے شوہر کی پٹائی شروع کر دی۔بیوی سے پٹائی کا منظر دیکھنے کیلئے پارک میں موجود لوگ جمع ہو گئے کسی نے واقعہ کی ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائر ل ہو گئی ۔ اس دوران شوہر بیوی کو وضاحتیں دیتا اور منت سماجت کرتا رہ گیا، لیکن غصے سے پاگل خاتون نے مار مار کر شوہر کی درگت بنا ڈالی۔ اس موقع پر شادی شدہ شخص کیساتھ رنگ رلیاں منانے والی لڑکی فرار ہوگئی، جبکہ پارک کے گارڈ نے مداخلت کر کے بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے شخص کو بچایا۔خاتون شدید غصے میں اپنے شوہر کو کوستی رہی جبکہ وہاں سے فرار ہونے والی گرل فرینڈ کو بھی خوب کھری کھری سنائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close