لڑکی اور لڑے پر تشدد کرنے والے کار، پراپرٹی ڈیلر عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں اپنی ممکنہ گرفتاری اور کچھ دنوں کے لیے رابطے سے کٹ جانے کی ویڈیو شیئر کرنے والے عثما ن مرزا کو بالآخر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں نے روکنےکی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے، ان پر تشدد کر رہا ہے اورگالیاں بھی بک رہا ہے۔ملزم عثمان مرزا کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں، ایک ویڈیو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close