اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں کورونا وباءسے مزید 17 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 287 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1517 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 17 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری ویب سائیٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔۔۔۔۔
وزراء اور گورنر پروٹوکول کم کر دیں، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہو گی، عمران خان نے وارننگ دے دی
اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بڑے پروٹوکول پر ایکشن لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 15 جولائی تک الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تیار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وہ 20 ارب ڈالر تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں