یوسف رضا گیلانی کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے نااہلی پر سوال اٹھا دیا۔ الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو تصدیق کے لیے بلا لیتے ہیں اور اس جواب نامہ پر فریقین کے دستخط کیوں نہیں ہیں ؟ کیا اس جواب کی تصدیق کرانا ہو گی ؟ ۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان ابھی تک الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن نتائج کے 60 دن کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو الیکشن کمیشن نے فریق بنایا ہے۔ ارشاد قیصر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کی درخواست دی گئی تھی۔ یہ کیس بڑے عرصے سے زیر التوا ہے اب اس کیس کا فیصلہ ہو جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close