اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء سے داخلوں کے نظام کو مکمل آن لائن کرنے کا اعلان کردیا ہے ، تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہونگے ، داخلے کے امیدواروں کو فارم دوسرے ضروری کاغزات کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہوں گے، تاہم جہاں انٹرنیٹ کی سہولت مئیسرنہیں ہے وہاں پر پرنٹڈ پراسپکٹس اور داخلہ فارم مئیسر ہونگے۔مزید براںطلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائزر اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی طلبہ داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔واضح رہے کہسمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہونگے، اس مرحلے کے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ ایف اے ٗ سرٹیفیکیٹ کورسسز ٗ بی ایس)فیس ٹو فیس(ٗ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہوں گے۔داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات کی راہنمائی و معاونت کے لئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں ‘فیسلیٹیشن سینٹرز’قائم کئے جارہے ہیں۔انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم طلبہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں قائم کردہ ‘کمپیوٹر لیباٹریوں’سے مفت استفادہ کرسکیں گے۔دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے ، اس مرحلے میں بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری( /بی ایس/بی ایڈ پروگرامز شامل ہوں گے۔ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے دو سال قبل یونیورسٹی کے مجموعی نظام کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل شروع کیا تھا جو کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔اب یونیورسٹی کے انتظامی ، مالی اور تدریسی امور مکمل طور پر مینول سے آٹومیشن پر منتقل ہوچکے ہیں۔اس عمل کے مقاصد میں طلبہ کو تیز تر بنیادوں پر گھر کی دہلیز پر آن لائن سہولتیں فراہم کرنا ، مجموعی امور میں شفافیت کو یقینی بنانا شامل تھے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرپوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگرامز کے داخلے ، ورکشاپس ، اسائنمنٹس جمع کرانے کی سہولت گذشتہ سمسٹر بہار 2021سے آن لائن کردئیے گئے تھے،آن لائن سہولتوں کی فراہمی کے اقدام پر طلبہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں