کراچی(آئی این پی) حکومت سندھ نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ حکومت نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، حکومت سندھ نے بجٹ2021-22میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الانس کا اطلاق جولائی کی تنخواہ سے ہوگا۔نوٹیفیکشن کے مطابق بیرون ملک تعطیلات پرگئے یا تعینات ملازمین کو 20فیصد ایڈہاک ریلیف الانس نہیں دیا جائے گا، گریڈ 1 تا 5 کے صوبائی ملازمین کے لیے پرسنل الانس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کو 1900روپے، گریڈ 2 کو 1500، گریڈ 3 کو 900 جب کہ گریڈ 4 اور 5 کے ملازمین کو 250 روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا جب کہ پرسنل الانس کا اطلاق 25 ہزار سے کم ماہانہ اجرت والے ملازمین پر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں