تحریک لبیک سمیت 63 کالعدم تنظیموں پر کھالیں اور عطیات جمع کرنے پر پابندی

لاہور(آئی این پی) وزارت داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 63سے زائد کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں پر زکو،عطیات،خیرات و صدقات لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے کی مجاز نہ ہوں گی۔ان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ،سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد،لشکریہ طیبہ،تحریک جعفریہ پاکستان،تحریک نفاذ شریعت محمد، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان،حزب التحریر،جمعیت انصار،جماعت الفرقان، انصاراسلام،ٹی ٹی پی،لشکر اسلامی،جماعت الدعو،جماعت الاحرار، آئی ایس آئی ایس، لشکر جھنگوی العالمی،ادارہ خدمت خلق، فلاح انسانیت فانڈیشن،الایثار فانڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔وزارت داخلہ پنجاب نے کہا کہ عیدالاضحی پر کھالیں،عطیات،صدقات،چندہ صرف چیریٹی کمیشن سے منظور شدہ تنظیمیں ہی جمع کر سکیں گی، خیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لئے بغیر کھالیں اکھٹی نہیں کر سکیں گے۔وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست تمام تھانوں،ڈی سی اوز،ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ ڈی سی او سے اجازت نامہ والی تنظیمیں ہی عیدالضحی پر عطیات لے سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close